جاپانی زبان کے لفظ 'جن رکشا' سے ماخوذ ('جن' بمعنی آدمی، 'ری' بمعنی قوت اور 'شا' بمعنی گاڑی) جس سے مراد انسانی قوت سے چلنے والی گاڑی ہے۔ اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہے سب سے پہلے ١٩٢٩ء میں "خطوط محمد علی" میں مستعمل ملتا ہے۔