رکعت

( رَکْعَت )
{ رَک + عَت }
( عربی )

تفصیلات


رکع  رَکْعَت

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَکْعات [رَک + عات]
جمع غیر ندائی   : رَکْعَتوں [رَک + عَتوں (و مجہول)]
١ - جھکاؤ، خمیدگی۔ (فیرواللغات)
٢ - نماز کا وہ حصہ جس میں قیام، رکوع اور سجدے آ جائیں، قیام کی ابتدا سے اختتام تک نماز کی ادائیگی۔
"امام بخاری ہر حدیث لکھنے سے پہلے غسل کرتے دو رکعیت نفل پڑھتے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٠٨ )
  • bowing of the head and body (in prayer);  standing for the recitation of a portion of the Quran
  • and then bowing the head and body (in prayer)