خالی آنکھ

( خالی آنکھ )
{ خالی + آنکھ (ن مغنونہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خالی' کے ساتھ ہندی اسم 'آنکھ' لگانے سے مرکب 'خالی آنکھ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٤ء کو "اردو کی پانچویں کتاب، اسمٰعیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ سائنس ]  انسان کی محدود قوت باصرہ جو محض آنکھ پر موقوف ہے۔
"اسٹیل کے ذرات اور ان کے صحیح خدو خال کو خالی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا اس لیے خوردبین کی مدد لی جاتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، فولاد پر عمل حرارت، ٢٥٢ )