خانہ آباد

( خانَہ آباد )
{ خا + نَہ + آ + باد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم 'خانہ' کے ساتھ فارسی صفت 'آباد' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب 'خانہ آباد' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - شادباد، خوش حال؛ (مجازاً) محبوب۔
 تو ہے اے داغ اور کوچۂ یار خانہ آباد، تیرا گھر بھی ہے      ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٤٢ )
٢ - کعبہ۔ (جامع اللغات)
  • flourishing
  • prosperous