مرکب توصیفی ہے۔ 'خاندانی' صفت اور 'منصوبہ بندی' موصوف ہے۔ 'منصوبہ بندی' میں منصوبہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے فعل امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦١ء کو "خاندانی منصوبہ بندی" میں مستعمل ملتا ہے۔