١ - ایران اور توران کے بادشاہوں کا قدیمی شوق جس میں چاروں طرف سے گھرے ہوئے جنگل میں دور دور سے جانوروں کو گھیر کر لاتے تھے اور نکاس کے راستے بند کر دیتے تھے، بیچ میں کئ بلند مقام بادشاہ اور شہزادوں کے بیٹھنے کے لیے بناتے تھے، پہلے بادشاہ سوار ہو کر خود شکار مارتا تھا پھر شہزادے اور امراء روز بروز دائرے کو تنگ اور جانوروں کو سمیٹتے لاتے تھے۔