خبر رساں

( خَبَر رَساں )
{ خَبَر + رَساں }

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم 'خبر' کے ساتھ فارسی مصدر 'رسائیدن' سے فعل امر 'رساں' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'خبر رساں' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء کو "مختصر کہانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اطلاعات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والا، ہر کارہ، ڈاکیہ، مخبر۔
"دوسرے شہروں کی خبروں یا تو دیر سے ملتی تھیں یا پھر خبر رساں طویل فاصلے طے کر کے خبریں لاتے تھے"      ( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٣٣٤۔ )