سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'آردتا' ہے اس سے ماخوذ اردو میں 'آل' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٣ء، میں "مقدمہ شعر و شاعری" میں مستعمل ہے۔
١ - سطح زمین کی نمی، زمین کے اندر کی تری، برساتی پانی یا کسی دوسرے طریقے کی آب پاشی کا اثر جو سطح زمین میں کچھ گہرائی تک رہے جس سے بیج کا جماؤ اور پودے کی ابتدائی نشوونما کو مدد ملے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 3:6)
"اگر قوم کی زمین میں کچھ آل باقی ہے تو تخم اکارت نہ جائے گا۔"
( ١٨٩٣ء، مقدمہ شعر و شاعری، حالی، ٣٥ )