عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خبر' کے ساتھ فارسی مصدر 'گرفتن' سے فعل امر 'گیر' بطور لاحقۂ صفت لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خبر گیری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔