چھپنا

( چَھپْنا )
{ چَھپ + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


کشمپ  چَھپْنا

سنسکرت زبان کے لفظ 'کشمپ' سے ماخوذ 'چھپنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء، کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - نقش و نگار بننا، عکس اترنا۔
 دھوکا دھڑی کے باغ جہاں میں بہار ہے رومال گل رخوں کے چھپے ہیں کڑھے نہیں      ( ١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٤٢ )
٢ - طبع ہونا، طباعت کے عمل سے گزرنا۔
"اخباروں میں چھپنے والی اس کی تصویروں کے باعث وہ جیسے شہر بلکہ ملک کی ساری نظروں میں جانا پہچانا جانے لگا"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٦٣ )