چھریرا

( چَھریرا )
{ چَھرے + را }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'کشیت' سے ماخوذ 'چھیڑ' کی تخفیفی شکل 'چھر' کے ساتھ 'یرا' بطور لاحقہ صفت لگانے سے 'چھریرا' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : چَھریرے [چَھرے + رے]
جمع   : چَھریرے [چَھرے + رے]
١ - اکہرے بدن کا، مایل بہ لاغری، دُبلا، اک تنہ۔
"ان کا جسم چھریرا، ورزش کرتے ہیں اور میلوں پیدل چلتے ہیں"      ( ١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٤٧ )
  • worn
  • emaciated
  • thin
  • lean
  • spare