رش

( رَش )
{ رَش }
( انگریزی )

تفصیلات


Rush  رَش

انگریزی زبان میں اسم نیز فعل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں بطور اسم اور شاذ بطور فعل عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٩ء، میں "شمع خرابات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کثرت، ہجوم، بھیڑ۔
"دو ایک میزوں پر لوگ بیٹھے تھے۔ لیکن زیادہ رش نہ تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ٧ )
٢ - (کسی جگہ) تیزی سے پہنچنا، جلد سے جلد روانہ ہونا، تیز قدم جانا۔
"فلاح مجسٹریٹ کی عدالت میں چلے جاؤ یا لالکرتی تھانے فوراً پہنچو ایوانِ حکومت چلے جاؤ یا فلاں سڑک کے فلاں مقام پر رش کرو۔"      ( ١٩٧١ء، فوٹو گرافی، ١٠٤ )
٣ - گنجفہ کے ایک کھیل رسی کی خاص اصطلاح ہے۔ (اردو میں دخیل یورپی الفاظ، 458)
  • rush