سنسکرت زبان میں اسم 'رس' کے ساتھ والی بطور لاحقۂ صفت لگا کر اسم صفت بنا کر اسم صفت بنایا گیا جو وقت گزرنے کے ساتھ 'رسولی' بن گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤١٩ء میں "ادات الفضلا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : رَسَولِیوں [رَسَو (و لین) + لِیوں (و مجہول)]
١ - کھال کے نیچے یا جسم کے کسی حصے کے اندر پیدا ہو جانے والا گومڑا۔
"شرناق رسولیوں کی طرح حرکت نہیں کرتا۔" "جھول اونٹوں کی پھپھوندی سے لگنے والی چھوت دار بیماری ہے جس میں اونٹ کے جسم کے مختلف حصوں میں رسولیاں بن جاتی ہیں۔"
( ١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ) ٤٩:٢ )( ١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ٧٦ )