رسم الخط

( رَسْمُ الْخَط )
{ رَس + مُل + (الف غیر ملفوظ) + خط }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'رسم' کے ساتھ ایک دوسرا اسم 'خط' ملا کر عربی قاعدے کے تحت مرکب بنایا گیا ہے جو بطور اسم ہی مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی زبان کو لکھنے کی معیاری صورت، لکھنے کا طریقۂ کار، رسم خط، رسم املا، املا۔
"سکھوں نے پنجابی زبان کو اپنایا، اس کے لیے دیو ناگری رسم الخط سے ایک رسم الخط اخذ کیا جسے گورمکھی رسم الخط کہا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ١١٦ )
  • alphabet writing or hography