اباحیت

( اِباحِیَّت )
{ اِبا + حی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


بوح  اِباحَت  اِباحِیَّت

'اباح' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت اور 'ت' لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے یعنی 'اباحی کی حالت' ١٨٦٢ء کو "خطوط غالب (مرتبہ مہیش پرشاد)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - فرقہ اباحیہ کا عمل یا مذہب۔     
"ہاں اتنی بات اور ہے کہ اباحیت اور زندقہ کو مردود . سمجھتا ہوں"۔     رجوع کریں:   ( ١٨٦٢ء، خطوط غالب (مرتبہ مہیش پرشاد)، ٣٤٥ )