عربی زبان میں صفت عددی 'ثلث' سے مشتق 'ثلاث' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'ثلاثی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٦٤ء میں "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اختلاف ثلاثی، یعنی تین اجزا میں اختلاف ہو۔"
( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٤٠ )
٢ - (صرف عربی) وہ کلمہ جو سہ حرفی مادے سے بنا ہو۔
"لفظوں کو تین طرح سے دیکھا ہے سہ حرفی، چہار حرفی، پنج حرفی، جن کو وہ ثلاثی، رباعی، خماسی کہتے تھے اور فعل والے لفظ کو دو طرح سے یعنی ثلاثی اور رباعی۔"
( ١٩٠٩ء، فلسفۂ صرف و نحو، ١١٨ )
٣ - [ عروض ] وہ زحاف مزدوجہ جو تین تغیرات سے مرکب ہو۔
"اور تغیرات مزدوجہ میں سے بعض ثنائی ہیں بعض ثلاثی۔"
( ١٨٨١ء، بحرالفصاحت، ١٤٢ )