صفت ذاتی ( واحد )
١ - معتبر، جس کے قول و فعل پر اعتبار ہو، قابل اعتماد۔
"مگر شکل و صورت سے توثقہ معلوم ہوتے ہیں۔"
( ١٩٢٥ء، معاشرت، ظفر علی خاں، ٣٢ )
٢ - متین، سنجیدہ، باوقار، بھاری بھرکم، جس میں چھچھورپن نہ ہو۔
"ان میں ہر ثقہ اور متین مسلمان شامل ہو سکتا ہے۔"
( ١٩١٦ء، سی پارۂ دل، ١٨٢ )
٣ - سادہ، تکلف و نمائش سے پاک، بھڑکیلا، شوخ، رنگین کی ضد۔
"ہم لوگوں کے لیے ثقہ رنگ جو بہت چھچھورے نہ ہوں موزوں ہیں۔"
( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٣١٢ )
٤ - [ اصول حدیث ] وہ راوی جو علم رجال کے مقررہ اصول و ضوابط کی رو سے قابل اعتماد ہو۔
"ابوجعفر رازی، ابو ہارون اور خالد بن یزید . ہیں جن میں پہلے صاحب گو بجائے خود ثقہ ہیں مگر بے سروپا حدیثوں کے بیان کرنے میں بے باک ہیں۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٧٧:٣ )
٥ - [ تصوف ] خالق قوی و قدر پراعتماد اور ارشاد نبوی پر وثوق رکھنے والا۔ (ماخوذ : مصباح التعرف، 88)