ختم الرسل

( خَتْمُ الرُّسُل )
{ خَت + مُر (ا ل غیر ملفوظ) + رُسُل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ختم' کے بعد 'ال' حرف تخصیص کے ساتھ عربی اسم 'رسول' کی جمع 'رُسل' لگانے سے مرکب 'ختم الرسل' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ختم الانبیا۔
 اس منزلت پہ مسجد اقصٰی بھی ہے گواہ ختم الرسل اما نبی مقتدی تمام      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیر الانام، ٣٤ )