ختم نبوت

( خَتْمِ نُبُوَّت )
{ خَت + مے + نُبُوْ + وَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ختم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگنے کے بعد عربی اسم 'نبوت' لگانے سے مرکب 'ختمِ نبوت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مسلمانوں کا عقیدہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نبوت تمام ہو چکی ہے اب کسی نبی کی ضرورت نہیں رہی۔
"ختم نبوت . یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٨٣٥ )
  • Finality of prophet hood
  • a belief of Muslims that Muhammad (P.B.U.H) is the last in the line of Prophet and prophet hood has been culminated and finalized in him (P.B.U.H)