عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خد' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف کے بعد عربی اسم 'خال' لگنے سے مرکب 'خدوخال' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٦ء کو "دیوان میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔