شامل حال

( شامِلِ حال )
{ شا + مِلے + حال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'شامل' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم مذکر 'حال' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہر امر اور ہر حالت میں ساتھ۔
"خدا کا ساز ہے آپۖ کا چچا بزرگ ابوطالب ایک بڑا کنبہ پرور شخص تھا اس نے نہ صرف بچہ کی بچپن میں پرورش کی بلکہ جوانی میں بھی پورا پورا ساتھ دیا اور بڑھاپے تک برابر شاملِ حال رہا"      ( ١٩٢٤ء، محمدۖ کی ذات میں ایک سکھ کا نذرانہ، ١٧ )
٢ - مل کر، باہم؛ ساجھے میں شراکت میں۔ (ماخوذ: نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ؛ مہذب اللغات)
  • encompassing or comprising the condition or circumstances (of);  connected from circumstance;  general;  together
  • jointly