شاہ زادہ

( شاہ زادَہ )
{ شاہ + زا + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ صفت 'شاہ' کے ساتھ فارسی صفت 'زادہ' (زاد + ہ بطور لاحقہ نسبت) بطور موصوف ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بادشاہ زادہ، بادشاہ کا بیٹا؛ شاہی خاندان کا لڑکا۔
 چند لفظوں میں ہماری داستان ہے اس قدر اُڑگئی نیلم پری اور شاہ زادہ رہ گیا      ( ١٩٨٦ء، غبارِ ماہ، ٧٤ )
٢ - [ عورت - مجازا ]  پیارا بیٹا۔ (ماخوذ : نوراللغات)۔
  • "King's son"
  • the prince-royal;  a prince;  (in the language of women) a dear son