شاہ دولہ کا چوہا

( شاہ دَولَہ کا چُوہا )
{ شاہ + دَو (و لین) + لَہ + کا + چُو + ہا }

تفصیلات


اسم علم 'شاہ دَولَہ' بطور مضاف الیہ کے ساتھ 'کا' بطور حرفِ اضافت لگا کر ہندی اسم مذکر 'چوہا' بطور مضاف ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شاہ دولہ کے مزار پر چڑھائے جانے والے بچوں میں سے کوئی بچہ (ان بچوں کے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں)؛ مجازاً ناقص الخلقت چھوٹے سر اور تنگ پیشانی والا بچہ۔
"پنجاب میں شاہ دولہ کے مزار پر بطورِ عقیدت جو بچے چڑھائے جاتے ہیں ان کے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں شاہ دولہ کے چوہے کہا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٤ء، نفسیات و مابعد النفسیات، ٨٩:٢ )