شاہ پارہ

( شاہ پارَہ )
{ شاہ + پا + رَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ صفت 'شاہ' کے ساتھ فارسی اسم مذکر 'پارہ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "جھلکیاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فن کار کی بہترین تخلیق، شاہکار۔
"پاکستان کے اُن لکھنے والوں کی خدمات کا ذکر نہیں کیا جاتا جنہوں نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں حصہ لیا اور اسے علم و ادب کے بیش قیمت شاہ پاروں سے مالا مال کیا۔"      ( ١٩٨٩ء، اردونامہ، لاہور، جنوری، ٢٩ )