فارسی سے ماخوذ صفت 'شاہ' کے ساتھ فارسی اسم مذکر 'باز' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اسموں کے ساتھ جو سابقے آتے ہیں، ان میں سے اکثر کو علاحدہ لکھا جائے گا . شاہ نواز، شاہ جہاں، شاہ باز، شاہ رخ، شاہ کار، شاہ راہ۔"
( ١٩٧٤ء، اردو املا، ٤٦٩ )