سائٹوپلازم

( سائِٹوپِلازْم )
{ سا + اِٹو (واؤ مجہول) + پِلازْم }
( انگریزی )

تفصیلات


Cytoplasm  سائِٹوپِلازْم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "جنرل سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سائِٹوپِلازْمْز [سا + اِٹو (و مجہول) + پِلازمْز]
جمع غیر ندائی   : سائِٹو پِلازْموں [سا + اِٹو (و مجہول) + پِلاز + موں (واؤ مجہول)]
١ - [ حیاتیات ]  سلیٹی رنگ کا گاڑھا دانے دار مادہ جو حیوانی یا نباتاتی جسم کے اندر بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
"پودوں کے خلیوں میں ایک بڑا وسطی ویکیول ہوتا ہے جس کی وجہ سے سائی ٹو پلازم خلئے کی جھلی کے سات لگ جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ٢٦ )