سانٹ

( سانِٹ )
{ سا + نِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Sonnet  سانِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "خطبات گارسان دتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سانِٹْس [سا + نِٹْس]
جمع غیر ندائی   : سانِٹوں [سا + نِٹوں (واؤ مجہول)]
١ - مغرب میں عنائی شاعری کی ایک ہیت جس میں مصرعوں کی کل تعداد چودہ ہوتی ہے اس میں قاضیوں کی ترتیب اور بحر ایک مخصوص نظام کی پابند ہے۔
"شکسپیر نے اس مشہور اطالوی شاعر کے رنگ میں اپنے سانٹ لکھے ہیں جو بہت لطیف ہیں۔"      ( ١٨٥٤ء، خطبات گارساں دتاسی، ١٣٩ )