اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بیل یا گھوڑا جسے نسل کی افزائش کے لیے تیار کیا جائے اور کسی کام میں نہ لایا جائے، بجار۔
"ہر سانڈ کی خوراک و رہائش کا تین تین سو ماہوار علیحدہ مقرر تھا۔"
( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٠ )
٢ - کسی دیوی دیوتا کے نام پر آزاد چھوڑا ہوا بیل۔
"ہندوستان کی مشرک قوم بیلوں کو سانڈ بنا کر کسی دیوی دیوتا کے نام پر آزاد چھوڑ دیتی ہے۔"
( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٢٧ )
٣ - (شتربانی) جوان، تیز رفتار اور طویل مسافت طے کرنے والا اونٹ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں)
٤ - [ مجازا ] ہٹاکٹا، موٹا تازہ مرد، فربہ، توانا، آوارہ عیاش شخص، بے فکرا، غم و فکر سے آزاد۔
"مکتب میں بچھڑے کا بیل ہوا اور مدرسے میں بیل کا سانڈ۔"
( ١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٢٦ )