سائڈ بزنس

( سائِڈ بِزْنِس )
{ سا + اِڈ + بِز + نِس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اسم 'سائڈ' کے ساتھ اسم بزنس لگانے سے مرکب 'سائڈ بزنس' بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "آئینہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کل وقتی کام کے ساتھ ذیلی کام، تجارت یا کاروبار، جزوقتی کاروبار۔
"قافلہ کے ساتھ چھوٹے سائڈ بزنس کے طور پر بیدانہ، انار، پٹاری کے انگور . میوہ جات پار کر لاتے۔"      ( ١٩٨٦ء، آئینہ، ١١١ )
  • side business