سائز

( سائِز )
{ سا + اِز }
( انگریزی )

تفصیلات


Size  سائِز

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "حرف آشنا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سائِزز [سا + اِزِز]
جمع غیر ندائی   : سائِزوں [سا + اِزوں (واؤ مجہول)]
١ - (کسی چیز کی) لمبائی چوڑائی، حجم، ضخامت، جسامت۔
"الیکٹران ہر قسم کے اور ہر سائز کے مداروں میں گردش نہیں کرتے۔"      ( ١٩٧١ء، ایٹم کے ماڈل، ٣١ )
٢ - ناپ، پیمائش۔
"عموماً یہی سوچا جاتا ہے کہ اس سائز اور اس نمبر کے آدمی ہمیشہ کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق سوچتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ١١٧ )
  • Size