سائکالوجی

( سائِکالوجی )
{ سا + اِکا + لو (واؤ مجہول) + جی }
( انگریزی )

تفصیلات


Psychology  سائِکالوجی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی میں سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "نگار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انسان کی فطرت اور سرشت کی خصوصیات کا علم، نفسیات، علم النفس۔
"سائیکی (Psyche) . سے نفسیات کے لیے سائکالوجی (Psychology) کی اصطلاح نکلی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ٢٥ )
  • Psychology