١ - آلَنْگ پر رہنا
گھوڑی کا مست رہنا، شہوت برقرار رہنا۔ اسپ گلی بنائے گر اس چاک سے کلال آلنگ پر رہے وہ کھلونا تمام سال
( ١٨٤٩ء، نکہت (مہذب اللغات، ٨٥:٢) )
٢ - آلنگ کرنا
مستانا، مستی کرنا، مستی دکھانا۔ اگر چاہے کہ گھوڑی لائے آلنگ تو اس کا بھی بتاءوں میں تجھے ڈھنگ
( ١٧٩٥ء، فرسنامہ رنگین، ٢١ )
٣ - آلنگ بحال ہونا
گرمانا، گرمی پر آنا۔ پیٹ مادہ کا جب کہ خالی ہو عرس آلنگ کی بحالی ہو
( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ١٨٨ )
٤ - آلنگ پر آنا
گھوڑی کا مستی پر آنا، گرمانا۔'گھوڑی . بچہ دینے کے بعد چھٹے روز پھر آلنگ پر آ جاتی ہے اور گابھن ہونے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔"
( ١٩٦٣ء، سہ ماہی 'اردو نامہ' کراچی، ٩:١٢ )