اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دریافت کرنے والا، پوچھنے والا (کسی علمی مسئلے یا معالجے کے بارے میں)۔
"درس جاری تھا۔ طالب علم بیٹھے تھے کہ ایک سائل وہاں آیا۔"
( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٤١٠ )
٢ - [ مجازا ] بھکاری، گداگر، حاجت مند۔
"خود اچھے سے اچھا کھا لینے کے بعد بھی جب کوئی سائل سوال کرتا ہے تو اسے باسی ہی بچا کھچا دیا جاتا ہے۔"
( ١٩٧٦ء، مرحبا الحاج، ٣٩ )
٣ - طالب، خواہاں، آرزومند۔
"وجود عشق باز بے تاب ہو گیا اور کلیجہ تھام کر عیدگاہ کی جانب چلنے لگا وہاں کچھ سائل تھے اور کچھ مسئول۔"
( ١٩١٣ء، سی پارۂ دل، ٣٢:١ )
٤ - [ قانون ] عرضی گزار، مستغیث، فریادی۔
"عدالت، اس سائل کو جس کا کوئی وکیل نہ ہو اپنی طرف سے سرکاری وکیل مہیا کر دیتی ہے۔"
( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٦٦ )