جام[2]

( جام[2] )
{ جام }
( انگریزی )

تفصیلات


Jam  جام

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : جامْز [جامْز]
١ - (کسی چیز کے) پھنس جانے یا اٹک جانے کی حالت۔
"جام عام لفظ ہے . کسی چیز کے بھچ جانے یا پھنس جانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٥١ )
٢ - مشین وغیرہ کے کسی پرزے کا جکڑاؤ یا پھنساؤ، غیر متحرک حالت۔
"خودکار اسٹیرنگ گیر اور دستی گیر دونوں جام ہیں۔"      ( ١٩٧٤ء 'اردو ڈائجسٹ' اکتوبر، ٨٤ )