جالی دار

( جالی دار )
{ جا + لی + دار }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جالی' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغۂ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جالی دار' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ململ نین سکھ یا کوئی اور نفیس کپڑا جس پر جال کی شکل میں بیل بوٹے بنے ہوں یا جالدار کام ہوا ہو۔
"اس نے بھی ریشمی برقعہ بنوایا باریک جالی دار نقاب ڈال لیا۔"      ( ١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ١٢٢ )