خدا ترس

( خُدا تَرْس )
{ خُدا + تَرْس }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'ترسیدن' سے حاصل مصدر 'ترس' لگانے سے مرکب 'خدا ترس' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٠ء کو "شغلی، پند نامہ" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اللہ سے ڈرنے والا، رحم دل۔
"منصف مزاج اور خدا ترس بادشاہوں نے بہتیرا کچھ کیا ہے"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤:١ )
  • God Fearing
  • virtuous