فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'دادن' سے حاصل مصدر 'داد' لگانے سے مرکب 'خدا داد' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ چیز جو خُدا نے بخشی ہو اور اس میں دوسرے کا دخل نہ ہو، منجانب اللہ، وہبی، فطری، عطیۂ الٰہی۔
"ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں اور ذہانت کا واحد مصرف وہ سب کچھ حاصل کرنا سمجھتے ہوں جواب سے پہلے معیوب خیال کیا جاتا تھا"
( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٢٤٠ )
٢ - ریاست جس پر ٹیپو سلطان حکومت کرتا تھا۔ (جامع اللغات)