جان بخش

( جان بَخْش )
{ جان + بَخْش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جاں' کے ساتھ مصدر بخشودن سے مشتق صیغۂ امر 'بخش' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جاں بخش' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥١٨ء میں مشتاق کے ہاں بحوالہ "دکنی ادب کی تاریخ" ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - روح کو تازگی اور خوشی دینے والا۔
 مانا کہ فرح بیز ہے غزنی کی فضا بھی کیا پہنچے گی چوپاٹی کی جاں بخش ہوا کو      ( ١٩٢٩ء، بہارستان، ٧٧٣ )
  • animating
  • life giving;  forgiving;  forgiver of a capital crime;  pardoner