سبق آموز

( سَبَق آموز )
{ سَبَق + آ + موز (واؤ مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سبق' کے ساتھ فارسی مصدر 'آموختن' سے مشتق صیغۂ امر 'آموز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'سبق آموز' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو ذوق کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تعلیم دینے یا سبق دینے والا، نصیحت کرنے والا۔
 ہو سبق آموز شوخی گر پری کو چشم شوخ کام لے موج نگہ سے سیلئی استاد کا      ( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٦٢ )