اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - باقی جان، رہی سہی جان، جان کو روکے رہنے والی چیز، دم واپسیں، آخری سانس، سانس۔
"اس جسم سرد نے آخری بار تیز اور تازہ سانسیں لے کر زندگی کی رمق برقرار رکھنا چاہی۔"
( ١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ٣٥ )
٢ - حفیف اثر، چاشنی، شائبہ، علامت و نشان۔
"اگر ذوق واقعی بھجن، ٹپے، دوہے، ٹھمریاں وغیرہ نظم کرنے کا مزاج رکھتے تھے تو ان کے اردو کلام میں بھی اس کی کوئی رمق کہیں نہ کہیں ضرور ملنی چاہیے تھی۔"
( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اپریل، ٧٦ )
٣ - معمولی، کمتر۔
ہر اک پردے میں رکھتا ہے ترانہ نغمۂ رنداں کہ اس سے علم موسیقی کے سُر ہیں اک رَمق ساتوں
( ١٨٦٤ء، دیوانِ حافظِ ہندی، ٦٧ )
٤ - زندگی کی لہر، حوصلہ مندی۔
"ان کے اندر ایک نئی سی رمق دوڑتی نظر آتی ہے جیسے لُٹ پِٹ کر، مرکھپ کر انہیں جینا آ گیا ہے۔"
( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٨٠ )
٥ - تھوڑا سا، بہت کم، ذرا سا (چیز یا کیفیت وغیرہ)۔
"سرکار بیگم کے آسُودہ چہرے پر غصے کی ایک رمق بھی نہ تھی۔"
( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١١ )