رن وے

( رَن وے )
{ رَن + وے }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی اسم رن (Run) کے ساتھ ایک دوسرا انگریزی اسم وے (way) ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٨ء میں "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کے پرواز سے قبل اور بعد دوڑنے کا خصوصی راستہ نیز ہوائی جہاز کے کھڑے رہنے یا ٹھہرنے کا مقام۔
"بہت سے لوگ رَن وے کی طرف جہاز میں سوار ہونے کے لیے بڑھ رہے تھے۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٦٩ )