١ - آم کے آم گٹھی (-گٹھلیوں) کے دام
ہر طرح فائدہ ہی فائدہ، ہر صورت سے نفع ہی نفع، دہرا فائدہ۔ تم بھی پڑھ پڑھ کے نفع لودونا آم کے آم گٹھلیوں کے دام
( ١٩٤٠ء، احسن مارہروی، منظوم کہاوتیں، ٢٨ )
٢ - آم کھانے سے غرض (-کام | مطلب) یا پیڑ گننے سے
مطلب سے مطلب رکھو بے فائدہ باتوں یا حجت سے کیا کام۔'اگر کہتی بھی تو اب کبھی نہ کہوں گی ہمیں کیا، آم کھانے سے غرض ہے یا پیڑ گننے سے۔"
( ١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٦٥ )
٣ - آم بوءو آم کھاءو املی بوءو املی کھاءو
جیسا کرو گے ویسا پاءو گے۔ (امیراللغات، ١٧٣:١؛ قصص الامثال، ٢١)
٤ - آم کی ہوس انبلی اوپر
بہتر شے نہ ملنے پر کمتر پر راضی ہو جاتے ہیں۔'ہوس آم کی تمنے انبلی اوپر"
( ١٨٠٠ء، پنجہ آفتاب، مذنب (دکنی اردو کی لغت، ٨) )