رم جھم

( رِم جِھم )
{ رِم + جِھم }
( ہندی )

تفصیلات


غالباً پراکرت یا سنسکرت سے ہندی / اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء میں "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم صوت ( مؤنث )
١ - بارش کی دھیمی دھیمی پُرکیف آواز۔
"باہر رم جھم بارش ہو رہی تھی"      ( ١٩٨٤ء، کیمیا گر، ٤١ )
٢ - پاؤں کی آواز۔ (جامع اللغات) (حکایت الصوت)