فعل لازم
١ - اُوپر اُوپر سے رول کر الگ کیا جانا، رولا جانا، پھٹک کر صاف کیا جانا۔
اپنی آنکھوں میں جو ہنس ہنس کے وہ گل سُرمہ دے خاک پہ موتی رُلیں ڈوبیں ہرن دریا میں
( ١٩١١ء، بہارستان خیال، ٦٨ )
٢ - پامال ہونا، خاک پر گرنا یا ٹھوکریں کھانا، تباہ ہونا۔
"کہتا ہے تو کہتا رہے مرتا ہے تو گھر میں مروں گی ہسپتال میں نہیں رُلوں گی"
( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٠٧ )
٣ - بے قدری ہونا، بے قدر ہونا۔
"جس چیز پر ایمان کا دارو مدار وہ پاؤں میں رُلتی پھر رہی ہے"
( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ١١٦ )
٤ - روندا جانا، ٹھکرایا جانا، اِدھر اُدھر گھسیٹا جانا، قدرو منزلت نہ ہونا۔
رُلتا پھرتا ہے مرا کاسۂ سر خاک کے بیچ دیکھے ہے مرے طالع میں لکھا کیا کیا کچھ
( ١٩٤٢ء، مرزا دو نایابِ زمانہ بیاضیں، ٩٠ )