آلی

( آلی )
{ آ + لی }
( عربی )

تفصیلات


آلہ  آلی

عربی زبان کے اسم جامد'آلہ' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق 'ہ' کو حذف کر کے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آلی' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٣١ء، میں "نسیجیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مؤنث - واحد )
جمع   : آلِیاں [آ + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : آلِیوں [آ + لِیوں (و مجہول)]
١ - آلہ سے منسوب،ذریعے یا وسیلے سے تعلق رکھنے والا۔
"احساس مراد ہے اس اثر کے شعور سے جوکہ نظام آلی پر کسی مؤثر کی تاثیر سے حادث ہوتا ہے۔"    ( ١٩٣١ء، رسوا، تنقیدی مراسلات، ٤٢ )
٢ - اوزار سے تعلق رکھنے والا۔
"جسیمہ کو محض تحریک آلی سے مثلاً شیشہ محافظ کو تھپ تھپا کر یا تحریک برقی پہونچا کر چھیڑا جائے۔"    ( ١٩٣١ء، نسیجیات، ٦٦:١ )
  • ہَتھْیارِی
  • اَوْزَاری
  • وَسَائِلی