جان پہچان

( جانْ پَہْچان )
{ جان + پَہ (فتحہ پ مجہول) + چان }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'جاننا' سے مشتق حاصل مصدر 'جان' اور سنسکرت سے ماخوذ اردو اسم 'پہچان' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - واقفیت، شناسائی، صاحب سلامت؛ آشنائی، شناسائی۔
"لوگوں کو خیال آیا کہ بے جان پہچان ہم نے جانور کیوں حوالہ کر دیا"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٠٢:٢ )
  • Familiarity;  to make familiar
  • to introduce