١ - حضرت جعفر بن ابی طالب کا لقب جو ان کو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ موتہ میں اُس موقع پر دیا تھا کہ وہ علم بردار تھے اور مشترکین جہاد کر رہے تھے، یہاں تک کہ ان کے دونوں ہاتھ کٹ گئے، رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا کہ جعفر کو خدائے تعالٰی نے جنت میں دو پر عطا فرمائے ہیں جن سے وہ اڑتے پھرتے ہیں۔