سائیکی

( سائِیکی )
{ سا + ای + کی }
( انگریزی )

تفصیلات


Psyche  سائِیکی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "نگاہ اور نقطے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نفسی رجحان، سوچ، فکر، روح، ذات نفسیات۔
"ان کی سائیکی فوری طور پر مجروح ہوتی ہے لیکن یہ مجروح انسان بے حوصلہ نہیں ہوتا"      ( ١٩٨٧ء، کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١٤٢ )