تفصیلات
آمادن آمادَگی
فارسی زبان میں متعدی مصدر 'آمادن' سے علامت صدر 'ن' گرا کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آمادگی' بنا۔ اردو زبان میں اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٥ء میں "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مستعدی، تیاری۔
"اون کے فراہمی سامان راحت میں کوشش وسعی کرتا ہے، اون کے اوامر کی تعمیل میں آمادگی کرتا ہے۔"
( ١٨٨٥ء، تہذیب الخصائل، ٥٣:٢ )
٢ - رضامندی، رغبت۔
"بالآخر ان لوگوں نے اسلام پر آمادگی ظاہر کی۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢، ٤٥ )
- The state of being prepared
- readiness; preparation; alertness; disposition (to); indication; threatening