دانش وری

( دانِش وَری )
{ دا + نِش + وَری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب 'دانش ور' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دانش ور کا اسم کیفیت، ذہانت، عقل مندی۔
"دانش وری نہ عہدے کی برکت سے کسی پر پھٹ پڑتی ہے اور نہ یہ ضروری ہے کہ وہ دانش ور بھی ہو"      ( ١٩٦٦ء، تہذیب و فن، ١٢٦ )
  • learning
  • science;  wisdom